انگریزی زبان سے اسم صفت ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء میں "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ عسکری ] تیز چلنے کی ایک مقررہ رفتار، ڈبل مارچ، دوڑ۔
"ہم خاموشی سے قطاروں میں کھڑے ہوگئے اور پی ٹی شروع ہوئی پہلے تو ہمیں میدان کے ارد گرد دوڑایا گیا یعنی ڈبل کرایا گیا (ڈبل کے یہ معنی ہمیں پہلی دفعہ معلوم ہوئے)۔"١٩٦٥ء، بجنگ آمد، ٣٩
٢ - علاقہ آگرہ و اودھ میں تین پائی والے انگریزی پیسے کا اصطلاحی نام، ڈبل پیسہ۔
"مولا کے نام پر ایک ڈبل دیتی جایئے۔"
( ١٩٥٦ء، آگ کا دریا، ٤٥٤ )