صفت ذاتی ( واحد )
١ - اونچا، بلند۔
"بالا قد فربہ اندام اور چہرہ پر رعب تھا۔"
( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٣١٥ )
٢ - بڑھا چڑھا ہوا، فوقیت رکھنے والا، برتر۔
"ان لذتوں میں سے ایک لذت کو - دوسری کی نسبت اتنا بالا سمجھیں کہ وہ اس کو ترجیح دیں۔"
( ١٩٦٣ء، اصول اخلاقیات (ترجمہ)، ١٣٠ )
٣ - سابق کا، مذکور الصدر۔
"اسی مناسبت سے سورۂ بالا میں نفس لوامہ اور قیامت کو باہم ایک قسم کی شہادت میں یکجا کیا گیا ہے۔"
( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٦٩٠:٤ )
٤ - اوپر کا، اوپر کے حصے کا۔
کچھ نہ کچھ تم نے دوپٹے میں چھپا رکھا ہے اس میں دل ہو کسی عاشق کا کہ بالا جوبن
( ١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٢٠١ )
٥ - مختلف، الگ، منزہ و مبرا۔
"بالآخر تسلیم کرنا پڑا تھا کہ روحانی قوت بے شک ایسی قوت ہے جو مادے سے الگ اور بالا ہے۔"
( ١٩١٠ء، مقدمۂ معرکۂ مذہب و سائنس، ٣٦ )
٦ - ماورا، پرے (جس تک رسائی ممکن نہ ہو)۔
تو کیا ہے تیری ذات و ہستی کیا ہے یہ راز کشود راز سے بالا ہے
( ١٩٦٢ء، روح رواں، ١٩٤ )
٧ - [ جغرافیہ ] شمالی، آپر ڈویژن کا۔
"وہ بالا برہما کے صوبوں سے ملا ہوا ہے یعنی خود انڈیا سے۔"
( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ٥ )