بخت

( بَخْت )
{ بَخْت }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں 'قلی قطب شاہ' کے کلیات میں مستعمل ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَخْتوں [بَخ + توں (واؤ مجہول)]
١ - نصیب، قسمت، بھاگ، طالع، اقبال۔
 بخت مہ کنعاں ہوں تدبیر زلیخا ہوں حیراں ہوں میں خود اپنے انداز طبیعت سے۔      ( ١٩٥١ء، کلیات بیخود موہانی، ٨١ )
  • portion
  • lot
  • fortune;  good fortune
  • luck
  • prosperity