روایت

( رِوایَت )
{ رِوا + یَت }
( عربی )

تفصیلات


روی  رِوایَت

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء میں "خواجہ بندہ نواز" کے "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : رِوایات [رِوا + یات]
جمع غیر ندائی   : رِوایَتوں [رِوا + یَتوں (و مجہول)]
١ - کسی دوسرے کی بات نقل کرنا، اصلاحِ محدثین میں آنحضرتۖ کے کسی قول یا فعل کو یا آنحضرتۖ کے زمانے کے کسی واقعے کو بیان کرنا خواہ وہ راوی نے سنا یا دیکھا ہو یا کسی دوسرے روای سے نقل کیا ہو، راوی کا قول۔
"مسلم کی ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے آپۖ نے فرمایا کہ جو اذان سن کر دہرائے . اس کے لیے بڑا درجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ١٤٨ )
٢ - سرگزشت، حکایت، قصہ، کہانی۔
"صاحب مشکوٰۃ نے لکھا ہے کہ بعض روایتوں کے بموجب نجاشی نے مہر میں اپنی طرف سے چار لاکھ درہم پیش کئے۔"      ( ١٩٨٥ء، طوبیٰ، ٢١٩ )
٣ - ذکر اذکار، بیان۔
 کوئی نا سکے معانی آپ کی پرت بیان کر پڑتا ہے اپنے دل میں سب دن علی روایت      ( ١٦١١ء، کلیات قلی قطب شاہ، ٢٧:١ )
٤ - کسی مفتی کا بیان کردہ مسئلہ یا فتویٰ۔
 عشاق کا خون روا عشق کی رہ میں تجھ نین کے مُفتی سوں سنیا ہوں یہ روایت      ( ١٧٠٧ء، کلیات ولی، ٦٢ )
٥ - کوئی رسم یا دستور جو پہلے سے قائم ہو۔
"دنیائے ادب کی بیشتر زبانوں میں ترجمے کی روایت موجود ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، ترجمہ: روایت اور فن، ٣ )
٦ - طریقہ، ڈھنگ۔
"ادھرِ کا مال اُدھر کرنےکی روایت آج تک باقی ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ٩١ )
١ - روایت ڈالنا
رسم قائم کرنا، کسی رسم کی بنا ڈالنا۔"انہوں نے (اہل پنجاب) پنجاب کے حوالے سے اپنی پہچان ترک کر کے صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کی روایت ڈالی۔"      ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٧٦ )
٢ - روایت کرنا
کسی قول یا واقعے کو بیان کرنا، نقل کرنا۔"حضرت امِ حبیبہ رض نے ٦٥ حدیثیں روایت کی ہیں"      ( ١٩٨٥ء، طوبیٰ، ٢٢٠ )
٣ - روایت ضعیف ہونا۔
روایت کا اعتبار کے قابل نہ ہونا، بیان کئے ہوئے واقعے کی سند کمزور ہونا۔(مہذب اللغات)
٤ - روایت معتبر ہونا۔
روایَت کا قابلِ اعتبار ہونا۔(مہذب اللغات)
٥ - روایت نکالنا
رواج نکالنا، فتویٰ دینا۔ ہمارے قتل پر مُفتی نے غم کے نکالا ہے روایت بے نہایت      ( ١٧٣٩ء، کلیات سراج، ٢١٧ )
٦ - روایت کو زندہ رکھنا
رسم و رواج کو قائم رکھنا، اصول قائم رکھنا۔"اس سے مستثنیٰ چند جیالے شعرا بے شک ایسے ہیں جو اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔"
  • Relation
  • recital
  • narration
  • narrative
  • story
  • history;  tradition
  • legend;  tale
  • fiction
  • fable;  written legal opinion (by a Muhammadan law-officer)