دستور

( دَسْتُور )
{ دَس + تُور }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ پہلوی میں اس کا تلفظ 'دَسْت وَر' ہے اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : دَساتِیر [دَسا + تیر]
جمع غیر ندائی   : دَسْتُوروں [دَس + تُو + روں (و مجہول)]
١ - رسم و رواج، روش، چلن۔
"تم سمجھتے ہو کہ چار جماعتیں پڑھ کر تمہیں ہمارے صدیوں کے دستور پر تنقید کرنے کا حق مل گیا ہے۔"    ( ١٩٨٠ء، وارث، ٢٢٢ )
٢ - عادت، معمول۔
 میرا دستور ہے تسلیم و رضا قصر جنت کو میں ٹھکراؤں گا    ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٤٥ )
٣ - طور، طریقہ، قاعدہ، قرینہ۔
"یہ ہر زمانہ کا دستور رہا ہے کہ نئی اقدار اور تصورات کے معاملہ میں دوگروہ برسرِ پیکار ہو جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ١٦٧ )
٤ - قانون، ضابطہ۔
 کرسی عدل ہے انصاف سے خود بھی مجبور توڑ سکتی نہیں قانون کا کوئی دستور      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٥ )
٥ - کسی ملک کا بنیادی قانون جس میں دوسری باتوں کے علاوہ طرزِ حکومت، نیز عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ کی ہئیت، تشکیل اور اختیارات کی صراحت ہوتی ہے اور صدر مملکت کے اختیارات اور عوام کے حقوق و واجبات کا ذکر بھی ہوتا ہے۔
"لیکن انہوں نے دستور کو سیکولر یا سوشلٹ رنگ دینے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔"      ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٥ جولائی، ٣ )
٦ - وزیر، مدار المہام۔
"میں تمہاری مثنوی کو دستورِ امیر عراق کے پاس لے جاؤں گا۔"      ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات ١٧٤ )
٧ - پارسیوں کا مذہبی پیشوا جیسے عیسائیوں میں پوپ اور یہودیوں میں احبار ہوتے ہیں۔
"ملکم صاحب نے جنہوں نے ایران کی تاریخ نہایت تحقیق و قدقیق سے لکھی تحریر فرماتے ہیں کہ "تمام مورخوں نے جو صدر اسلام کے ہمعصر تھے لکھا ہے کہ پیغمبر کے اصحاب نے ایرانیوں کی پامردی اور دلیری سے طیش میں آکر فتح کے بعد (ایرانیوں کے) . شہر کے شہر جلا دئیے، آتش کدوں میں آگ لگا دی، مدبدوں اور دستوروں کو قتل کر دیا۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی مقالات، ٨٨:٦ )
٨ - موافق، طرح، مانند؛ طریقہ، نہج (عموماً "کے" کے ساتھ)۔
 دہر کا بوڑھا تمدن مل چکا تھا خاک میں اور جواں دستور گم تھا مجلس ادراک میں      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٥ )
٩ - مقعد کی پچکاری، حقنہ، اینیما۔
"دستور کے پانی میں ایک بڑا چمچہ . روغن زیتون شریک رکھے۔"      ( ١٨٦٠ء، نسخہ عمل طب، ٣٩ )
  • A prime-minister;  a councillor
  • a senator
  • a model
  • exemplar
  • rule
  • regulation;  basis
  • foundation settled or established order
  • custom
  • usage
  • practice
  • fashion
  • mode
  • manner;  a customary fee or tax
  • or percentage;  a district
  • an aggregate of parganas.