ابو

( اَبُو )
{ اَبُو }
( عربی )

تفصیلات


اَب  اَبُو

عربی زبان سے اسم مشتق ہے، 'اب' اسم جامد کے ساتھ 'و' بطور لاحقۂ رفعیت استعمال ہوا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١٨ء کو "قصہ خواجہ منصور حلاج" کے قلمی نسخے میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : اُم [اُم]
جمع   : آبا [آ+با]
جمع استثنائی   : اَبُون [اَبُون]
١ - باپ، والد (بیشتر کیفیت میں مستعمل)
"سب سے بہتر فیروزہ نیشاپور کا ہوتا ہے . ابو اسحاق نے اس کی کان نکالی تھی۔"      ( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٢٨ )
٢ - صاحب (نسبت رکھنے والا)، جیسے : ابوالخیر(نیکی والا)، ابوالمجد (بزرگی والا)۔
  • Father;  originator
  • author