شعلہ

( شُعْلَہ )
{ شُع (ضمہ ش مجہول) + لَہ }
( عربی )

تفصیلات


شعل  شُعْلَہ

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشق اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : شُعْلے [شُع + لے]
جمع   : شُعْلے [شُع + لے]
جمع غیر ندائی   : شُعْلوں [شُع + لوں (و مجہول)]
١ - آگ کی لپٹ، روشنی، آنچ، لُوکا، لَو۔
"آبادی میں لگی ہوئی فلک بوس لوہے کی چمنیوں سے آگ کے شعلے نکل رہے تھے"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٩٣ )
  • flame
  • blaze
  • light
  • flash