اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - انسانوں یا حیوانوں کا چھوٹا گروہ جو کچھ گروہ جو کچھ خصوصیات کے باعث دوسرے گروہ سے ممتاز اور الگ ہو۔
"وہ طبقہ . بیورو کریٹس یا نوکر شاہی کے نام سے بد نام ہے۔"
( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٩ )
٢ - درجہ، منزل۔
"اس محل کے بارہ طبقے تھے۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٢ )
٣ - رتبہ، حیثیت، پایہ (پلیٹس)۔
٤ - تہہ، پرت، تختہ، سطح (عموماً زمین کا)۔
"اگر زمین کے نیچے کنکر پتھر یا کوئلے کا طبقہ نہایت قریب تر واقع ہو جائے تو ناکامی ظاہر ہے۔"
( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٢ )
٥ - خطہ، (سطح زمین کا) حصہ۔
"بالائی طبقہ جس پر انسان چلتا پھرتا . اور معدنیات وغیرہ نکالنا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥ )
٦ - الماری کے اندر کا تختہ (جس پر کتابیں یا کوئی اور سامان رکھا ہو)، شلیف۔ (پلیٹس)