ب

( بِ )
{ بے }
( عربی )

تفصیلات


اسے 'بائے مسکور' بھی کہتے ہیں عربی زبان میں حرف جر ہے اور اردو میں خالص عربی الفاظ کے ساتھ مل کر ہی مرکب بناتا ہے عام طور پر 'ال' کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے جیسے 'بالکل' اس میں 'ال' عربی قواعد کے تحت بطور 'زائد' مرکب میں مستعمل ہیں اور الف غیر ملفوظ ہونے کی وجہ سے زبان کی ادائیگی میں نہیں آتا بعض اوقات مرکب میں داخل ہو کر بطور لاحقہ ضمیر واحد غائب کا بھی طالب ہوتا ہے۔ جیسے 'بجنسہ' اردو میں مختلف معنی میں مستعمل ہے۔

حرف جار ( مؤنث - واحد )
١ - ساتھ، جیسے: بالاتفاق، بالواسطہ۔
"میرے خیال میں اوستا کے عہد کو فارسی شاعری سے بالواسطہ کوئی تعلق نہیں"      ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات شیرانی، ٢٤٢ )
٢ - تو سل سے، برکت سے، جیسے: بحرمۃ النبی۔ (نوراللغات، 479:1)
٣ - سے (نقطۂ آغاز کے مفہوم میں) جیسے: بسم اللہ۔
٤ - قسم، جیسے (واللہ کے بعد) باللہ۔