جہاں

( جَہاں )
{ جَہاں }
( سنسکرت، پراکرت )

تفصیلات


'جہاں' کے معنوں میں پراکرت میں 'جہت آ + تھا نے' اور سنسکرت میں 'یاوت + ستھا نے' مستعمل تھا۔ اردو میں احتمال ہے کہ انہیں دو زبانوں سے آیا ہو گا۔ "کدم راو پدم راو" میں ١٤٣٥ء میں مستعمل ملتا ہے۔

ضمیر موصولہ
١ - جس جگہ، جس مقام پر
"جہاں بد اندیش نہ تھا وہاں عاقبت اندیش بھی نہ تھا"۔      ( ١٩٠٠ء، خورشید، بہو، ١٣ )
حرف شرط
١ - جس جگہ، جس مقام پر۔
"جہاں بیری ہوتی ہے وہاں پتھر آتے ہی ہیں"۔ کہاوت
متعلق فعل
١ - جس وقت، جب۔
 سر کھجاتا ہے جہاں زخم سر اچھا ہو جائے لذتِ سنگ با اندازہ تقدیر نہیں      ( ١٨٦٩ء، دیوان، غالب، ١٨٢ )
٢ - جونہی، جیسے ہی، جب بھی۔
"جہاں نوالا توڑا اور باپ کا تصور بندھا"۔      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٢٢١ )
  • Which place
  • where
  • in the place which;  where ever
  • where so ever