چاہ

( چاہ )
{ چاہ }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے ماخوذ اردو مصدر 'چاہنا' سے مشتق حاصل مصدر 'چاہ' بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : چاہوں [چا + ہوں (و مجہول)]
١ - چاہنے کا عمل، چاہت، محبت، عشق، ذوق و شوق، لگاؤ۔
 چاہ کا نام جب آتا ہے بگڑ جاتے ہو وہ طریقہ تو بتا دو تمہیں چاہیں کیونکر      ( ١٩٠٥ء، داغ، انتخاب داغ، ٨٢ )
٢ - خواہش، طلب، آرزو۔
 نہیں ہے اور مطلب کی مجھے چاہ گناہ بد سے دیکھوں تجھکو میں آہ      ( ١٨٦١ء، الف لیلہ و نو منظوم، ٦٨٤:٣ )
  • wish
  • desire
  • inclination;  volition
  • will;  longing;  craving;  love
  • affection
  • liking
  • fondness;  fancy;  choice;  appetite
  • relish
  • zest
  • requisition
  • demand
  • request