کج

( کَج )
{ کَج }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کُب، ٹیڑھا، خمیدہ (راست کی ضد)۔
"انیلا کے ہونٹ ذرا سے کج ہوئے۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، )
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کجی، خمیدگی، ٹیڑھا پن۔
"زاویہ اس کو کہتے ہیں کہ وہ خط مستقیم فی مابین میل کر کے ایک نقطہ اس طرح سے ملیں کہ کج پیدا ہو۔"      ( ١٨٦٥ء، فوائدالصبیان، ٣٠ )