فرط گریہ سے چشم عاشق میں جیسے روئے نگار وقت سفر
( ١٩٣٦ء، نقش و نگار، ١٠٤ )
٢ - توقع، اُمید۔
ہو جس سے چشم وفا وہ بجز جفا نہ کرے کرے کسی کی تمنا کوئی خدا نہ کرے
( ١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رامپور)، ٢٢٦ )
٣ - [ تصوف ] چشم صفت جمال کو کہتے ہیں جو سالک کے دل پر تجلی الہامی غیبی وارد ہوتی ہے اور بواسطہ اس کے سالک مقام قرب میں پہونچتا ہے اور بعض چشم مرتبہ جمع کو کہتے ہیں جو محل مشہود ہے۔ (مصباح التعرف، 97)