کوہ

( کوہ )
{ کوہ(واؤ مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "اردو ادب" کے حوالے سے نوسرہار میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پہاڑ، جبل۔
"اسے دور دامن کوہ میں ایک پالکی آتی ہوئی دکھائی دی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٧٣٠ )
٢ - [ کنایۃ ]  عظیم، بڑا۔
 اے کوہ الم ٹوٹ پڑ احباب کے دل پر اے آرۂ حسرت سرِ اغیار پہ چل جا      ( ١٩٣١ء، بہارستان، ٨٠٣ )
  • a mountain
  • hill
  • hillock