١ - عموماً عربی الفاظ کے شروع میں مستعمل، ('ل"" حرف شمسی) کے ماقبل غیرملفوظ جیسے: الرحمان اور 'ا"" حرف بحالت ترکیب غیر ملفوظ، جیسے: عبدالرحیم) حسب ذیل معنی میں مستعمل، تنہا لفظ کے ساتھ (i)تحصیص یا تعریف وغیرہ کے لئے، جیسے: الاحد، الامین، الحمد، العبد، الراقم وغیرہ (ii)فجائیہ، جیسے: الامان، الرحیلخ الوداع، الفراق، اعدد وغیرہ، (iii)نوع یا جنس کی کل افراد کا احاطہ کرنے (یعنی استغراق) کے لئے جیسے الحیوان، الانسان، اشجر، الجمل وغیرہ۔