نقش

( نَقْش )
{ نَقْش }
( عربی )

تفصیلات


صفت ذاتی ( واحد )
١ - منقوش، لکھا ہوا، رقم کیا ہوا، مرقوم۔
٢ - کندہ، کھدا ہوا۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : نَقُوش [نَقُوش]
١ - صورت، نگار، نگاشتہ، شبیہ، مورت، مورتی، تصویر۔
 نقش فریادی ہے کس کی شوخئ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا (غالب)
٢ - پھول پتی کا کام، منبت کاری، کھدائی، کندہ کاری، قلم کاری، حکاکی، گل پھول، بیل بوٹے کا کام۔
٣ - چھاپ، مہر، چھاپا، ٹھپا، طبع۔
٤ - نرد کی بازی کا وہ داؤں جو حسب مراد آئے، پوبارہ۔
٥ - ایک قسم کا قمار جو گنجفہ کے پتوں سے کھیلا جاتا ہے۔
٦ - ایک قسم کا راگ جو قوال گایا کرتے ہیں۔
٧ - تعویز، جنتر وہ کاغذ جس میں خانے کھینچ کر ہندسے سے بھرتے ہیں نقشہ جیسے بست در بست کا نقش۔
 تیرا خط ہی اے بت نو خط اسے تعویز ہے تیرے بیمار محبت کو نہیں درکار نقش (ظفر)
٨ - کھوج، نشان، پٹیر، پاؤں کا نشان، علامت۔
٩ - تصور، خیال۔
١٠ - تاثیر، اثر۔
١١ - جادو، ٹونا، منتر، ٹوٹکا، سحر، افسوں، موٹھ۔
١٢ - سکہ، وہ روپیہ پیسہ جس پر بادشاہی علامت ثبت ہو، شاہی اسٹامپ۔