اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کام، فعل، ہنر، شغل، مشغلہ، پیشہ، دھندا۔
"رات دن سوائے تاتا تھئی، تاتا تھئی کے اور کچھ کار ہی نہ تھا۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٣٥ )
٢ - لکڑی وغیرہ پر نقاشی وغیرہ، صنعت، دستکاری، مینا کاری۔
کمر بند میں کار ہیرے کا تھا گلے میں بھی اک ہار ہیرے کا تھا
( ١٨٨٠ء، طلسم مضاحت، ٢١٩ )
٣ - معاملہ، مسئلہ، امر۔
غافل از کار یہ ستم دیدہ تھا جو باتوں میں اس کی گرویدہ
( ١٨١٠ء، بحرالمحبت، ٥٨ )
٤ - شادی یا تقریب، بیاہ کی تقریب۔
"ماشاء اللہ چھوٹے نواب کا کارکب کرنے کا ارادہ ہے۔"
( ١٩٦٧ء، اجڑا دیار، ٢٢٣ )
٥ - کھیتی باڑی، جنگ و جدل، مطلب، مراد، مقصد۔ (جامع اللغات، فیروز اللغات)
١ - کاروبار چلنا
دنیا کا کام کاج چلنا، بیوپار کا جاری رہنا۔ گلوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے چلے بھی آءو کہ گلشن کا کاروبار چلے
( ١٩٥٤ء، زندان نامہ (نسخہ ہائے وفا)،٢٦٤ )
٢ - کاروبار چمکانا۔
کام دھندے کو ترقی دینا، بیوپار کو آگے بڑھانا، فروغ دینا، کام پر مکمل توجہ دینا۔"پریم ناتھ بزاز. برس ہا برس سے نئی دہلی میں اپنا قصر سجانے اور کاروبار چمکانے کے شغل میں کشمیر کو بھول بیٹھے ہیں۔"
( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٧١ )
٣ - کارروائی کرنا
کام چلانا، کام نکالنا۔ سوز دل کون بجھائے کہ نہیں دل میں اشک پر ہے کچھ خون جگر کاررواءی کرتا
( ١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ٧٤ )
عمل کرنا، تدبیر کرنا۔ایسی ناجائز کاررواءی کرنی پڑتی تھی کہ .طبیعت گوارا نہیں کرتی اور نہیں کرتا تو الٹا نقصان ہوتا ہے۔"
( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٦٦ )
٤ - کاروبار بڑھنا
بیوپار میں ترقی ہونا۔ سرود و رقص ہوا بے شمار ہولی کا ہنسی خوشی میں بڑھا کاروبار ہولی کا
( ١٨٣٠ء، کلیات نظیر، ٥١:٢ )
٥ - کاربند رہنا۔
عمل پیرا ہونا، سختی سے عمل درآمد کرنا۔"مدتوں یہی عملدرآمد رہا اسی طریق پر وہ لوگ کاربند رہے۔"
( ١٩٢٤ء، محمدۖ کی سرکار، ٧ )
٦ - کاربند ہونا
عامل ہونا، تعمیل کرنا، فرض ادا کرنا، عمل پیرا ہونا۔"وزارت خارجہ میں بھی لسانی حکمت عملی کے مطابق کاربند ونے کو اہمیت دی گئی۔"
( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ،٣ )
٧ - کارخانہ چلانا
کاروبار چلانا، زندگی کے معاملات سے نمٹنا، کاروبار کو جاری رکھنا۔"جو کوئی خدا کے کارخانے میں جاتے، جو کوئی خدا کا کارخانہ چلاتے، جاتے جاتے آخر اس فکر پر آتے۔"
( ١٦٣٥ء، سب رس، ٢١٠ )