صفت ذاتی ( واحد )
١ - برا، خراب، اچھا کا نقیض۔
"زوجۂ منکوحہ کو اس کے فعل بد کا مزہ چکھائیے"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣٦ )
٢ - شریر، برے چال چلن کا، فسادی، دنگئی، متفنی۔
"ہر مہینے انھیں ایک بد جن دکھائی دیتا تھا۔"
( ١٩٦٥ء، شاخ زریں، ٢٩٥:١ )
٣ - [ مجازا ] منحرف، دل میں برائی لیے ہوئے، مکدر ('سے' کے ساتھ مستعمل)
بد ہیں یہ اسلاف سے کد ہے انھیں اخلاف سے وضع کا آئین نظروں میں نہ قدروں کا بھوم
( ١٩٧٧ء، قصیدۂ انجم، ٣ )
٤ - ناقص، نکما۔ (فرہنگ آصفیہ، 374:1)
٥ - نامبارک، منحوس، برے شگون کا۔ (پلیٹس)
٦ - اکثر صفات مرکب میں نفی کے لیے جیسے : بدپرہیز (پرہیز نہ کرنے والا) بدحواس (جو ہوش و حواس میں نہ ہو)، بددیانت، بدزیب وغیرہ۔
٧ - اکثر اسمائے کیفیت میں نفی کے لیے جیسے : بدپرہیزی، بدحواسی، بددیانتی وغیرہ۔
٨ - صفت مذموم کی تاکید کے لیے، جیسے : بدبلد، بدتعصب۔